ٹرمپ نے صدارتی الیکشن سے پہلے کورونا ویکسین آنے کا امکان ظاہر کر دیا

256

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ویکسین امریکا کے نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن سے پہلے آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

امریکی ریڈیو کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا رواں برس کے آخر تک نومبر سے پہلے کورونا ویکسین بنا لے گا، کورونا وائرس کی ویکسین نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے آسکتی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی جریدے فارن افیئرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث عالمی معیشت کو  پہنچنے والا نقصان ہمہ گیر نوعیت کا ہے اور اس سے چھٹکارا آسان نہیں ہو گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2008 کا عالمی معاشی بحران بنیادی طور پر بینکاری نظام کا بحران تھا جس میں دنیا کی 11 بڑی معیشتیں مبتلا ہوئیں لیکن کورونا کی وبا پوری دنیا میں پھیلی ہے، اس پر قابو پا بھی لیا گیا تو اس کے بعد معاشی بحالی اتنی تیز نہیں رہے گی جیسے پچھلے معاشی بحرانوں کے بعد ہوا کرتی تھی۔