سوڈان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 60 افراد ہلاک

427

سوڈان کے ریجن دارفر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بچوں سمیت 60 افراد کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افراد نے ہفتے کے روز دارفر ریجن میں فائرنگ کر کے بچوں سمیت 60 افراد کو قتل کیا ۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 20 افراد کو قتل کیا تھا۔

اقوا م متحدہ کے آفس برائے کوآرڈینیشن آف ہیومن ٹیرین افیئرز ( او سی ایچ اے) کے مطابق مسلح ملزمان نے حملے کے دوران کئی دیہات جلا دیے اور مارکیٹیں لوٹ لیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دارفر ریجن میں موجودہ فسادات کی وجہ ایگری کلچر سیزن میں نرمی اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی منتقلی ہے۔

کسی بھی گروپ کی جانب سے دارفر ریجن میں ہونے والے فسادات کی ذ مہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔