پاکستان میں آزادی اظہار پر قدغن اور صحافیوں پر حملوں پر امریکا کا اظہار تشویش

388

امریکا نے پاکستان میں آزادی اظہار پر قدغن اور صحافیوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی پرپابندیوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، متحرک پریس اور شہریوں کی آزادی کسی بھی آزاد قوم کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ میڈیا اور مواد پر پابندیوں پر تشویش ہے، صحافیوں پر حملوں کے لیے جوابدہی کا فقدان آزادی اظہار اور  پُرامن اجتماع کو کمزور کرتا ہے اور  اس سے پاکستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔