امریکا کا چین کو ہیوسٹن میں موجود قونصل خانہ تین دن میں بند کرنے کا حکم

262

واشنگٹن:چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی مزید شدت اختیار کرنے لگی ہے، امریکا نے دانشوارنہ املاک اور معلومات کے تحفظ کے لیے چین کو ہیوسٹن میں موجود قونصلیٹ تین دن میں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

چین نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے اور ذرائع کے مطابق چین نے جوابی کارروائی کے طور پر ووہان میں امریکی سفارتخانے کی بندش پر غور شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان پہلے سے خراب تعلقات رواں سال کے آغاز میں کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد مزید شدت اختیار کر گئے تھے۔

امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کی بندش کی تصدیق کی جہاں اس سے قبل چین کی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں قونصلیٹ کی بندش کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 

امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی مورگن اورٹاگس کا کہنا تھا کہ بندش کے احکامات امریکی دانشورانہ املاک اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہم نے پی آر سی کی غیرشفاف تجارتی پالیسیوں، امریکی نوکریوں کی چوری اور دیگر متفرق رویوں کو برداشت نہیں کیا تھا، بالکل اسی طرح ہم اپنی خودمختاری اور عوام کو جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں پبلک ریسورڈ کوڈ(پی آر سی) کی خلاف ورزی بھی برداشت نہیں کریں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان حال ہی میں تجارت، ٹیکنالوجی، ہانگ کانگ میں لاگو نیشنل سیکیورٹی قانون اور جنوبی چین کے سمندر پر چین کے دعوے کے معاملے پر تنازعات ہو چکے ہیں۔