کے پی کے حکومت کا تصویروائرل ہونے پراداکارہ ڈاکٹرثروت علی کے علاج کا اعلان

283

پشاور: کے پی کے حکومت کا سوشل میڈیا پرتصویروائرل ہونے پراداکارہ ڈاکٹرثروت علی کے علاج کے لیے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے پر معروف اداکارہ ڈاکٹر ثروت علی کے علاج کے حوالے سے باضابطہ امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے اسپٹل  ڈائریکٹرڈاکٹر خالد مسعود کوفون بھی کیا اورانہوں نے ڈاکٹر ثروت کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔