دورہ انگلینڈ؛ جنیدکو پیسرز کی ناکامی کا خدشہ ستانے لگا

261

لاہور: جنید خان کو انگلینڈ میں پاکستانی پیسرز کی ناکامی کا خدشہ ستانے لگا، ان کے مطابق گیند پر تھوک کا استعمال روکنے سے ریورس سوئنگ مشکل اور کارکردگی متاثر ہوگی۔

جنید خان نے کہا کہ گیند پر تھوک کا استعمال روکنے کی وجہ سے ریورس سوئنگ نہیں ہوگی،اس سے دونوں ٹیموں کے پیسرز کی کارکردگی پر فرق پڑے گا لیکن زیادہ مشکلات پاکستانی بولرز کیلیے ہوں گی،جیمز اینڈرسن نئی گیند اچھی کرتے ہیں لیکن ریورس سوئنگ زیادہ موثر نہیں، اس معاملے میں اسٹورٹ براڈ اور جوفرا آرچر بھی مہمان بولرز سے پیچھے ہیں۔