ہالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

271

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کے مقبول ترین میوزک کمپوزر ایننیو مورریکو 91 برس کی عمر انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ کے مشہور ترین اطالوی میوزک کمپوزر 91 سال کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

موسیقی کے معروف لکھاری ایننیو مورریکو کے تیار کردہ دھنیں کئی دہائیوں تک اپنے چاہنے والوں کے کانوں میں رس گھولتی رہیں گی۔

 اطالوی میوزک کمپوزر سنہ 1928 میں اٹلی کے شہر روم میں پیدا اور زندگی کی 91 بہاریں دیکھ کر 6 جولائی کو روم میں ہی انتقال کرگئے۔

میوزک کمپوزر گزشتہ کچھ روز سے ہڈی ٹوٹنے کے باعث اسپتال میں زیر علاج اور وہیں دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔

ایننیو مورریکو نے چھ سال کی عمر میں موسیقی لکھنے کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ان کے قلم نے بے تحاشا مشہور گانے تحریر کیے جو مدتوں تک یاد رکھے جائیں گے۔