امریکا: ٹک ٹاک میں بچوں کی رازداری کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات

382

امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) اور ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کی جانب سے انٹرویو کیے گئے دو افراد کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ادارے ان الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ مشہور ایپ ٹِک ٹاک بچوں کی رازداری کے تحفظ کے حوالے سے 2019 کے معاہدے پر عمل پیرا نہیں ہورہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت نو عمر میں معروف شارٹ ویڈیو کمپنی کی راہ میں ایک نئی رکاوٹ ہے۔

ٹک ٹاک کو چینی کارپوریشن ہونے کی وجہ سے امریکا میں قومی سلامتی پر مبنی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق کمیٹی سے اسکروٹنی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک روز قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی حکومت کے ساتھ معلومات شیئر کرنے کے الزامات پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے پر ‘یقینی طور پر غور’ کر رہی ہے۔