بھارتی پولیس نے ایل جی پولیمرز کے جنوبی بھارت میں قائم کیمیکل پلانٹ میں گیس کے اخراج کے 12 ماہ بعد کمپنی کے 12 اہلکاروں کو گرفتار کیا، واقعے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
گرفتار افراد میں کمپنی کے جنوبی کوریائی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی او ای) بھی شامل ہیں۔
ساحلی شہر وشاکھاپٹنم جہاں یہ پلانٹ قائم تھا، کے اعلیٰ پولیس افسر مینا کا کہنا تھا کہ ‘سی ای او اور 2 ڈائریکٹرز سمیت 12 افراد کو منگل کی شام کو گرفتار کیا گیا ہے’۔