لاہور: پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ستمبر میں دوبارہ رنگ میں اترنے کو ہدف بنالیا۔
ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ 28 مارچ کو طے فائٹ کے لیے دبئی میں ٹریننگ کررہا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔ ان دنوں گھر پر ہی اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں، کورونا سے پیدا ہونے والے حالات میں بہتری آنے پر اسکاٹ لینڈ میں جاکر باقاعدہ ٹریننگ شروع کرنے کا ارادہ ہے۔