شوبز و اسپورٹس ویب سائٹ کی جانب سے سال 2020 کے 35 خوبصورت ترین مرد حضرات کی فہرست جاری کردی گئی، جس میں شوبز و اسپورٹس سمیت دیگر فنون لطیفہ کے شعبوں سے وابستہ مرد حضرات کو شامل کیا گیا ہے۔
ڈیلی کینن نیوزنامی ویب سائٹ کی جانب سے مذکورہ فہرست مئی میں جاری کی گئی تھی اور حال ہی میں اداکار عمران عباس نے مذکورہ فہرست میں اپنا نام نمایاں آنے پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔
کینن نیوز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں 35 پاکستانی مرد حضرات کو شامل کیا گیا ہے، جس میں کرکٹرز سمیت ٹی وی اداکار، گلوکار، موسیقار اور فیشن و ماڈلنگ سمیت سوشل میڈیا سے وابستہ معروف افراد کو شامل ہیں۔