دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وسیم خان

382

لاہور: چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) وسیم خان نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایس او پیز تیار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5سالہ پلان کو مؤثر بنانے کے لیے مانیٹرنگ سسٹم بنایا ہے، 5سالہ پلان پر عمل درآمد کی ہرماہ مانیٹرنگ ہوگی، پلان پر کوتا ہی برتنے والوں کا احتساب بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں اور سابق کرکٹرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ کرنے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، پی سی بی اور ای سی بی دورے کے لیے ایس اوپیز تیار کررہے ہیں، گورننگ بورڈ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔