صارفین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے رقوم کی ترسیل کا فیچر پیش کردیا

329

لاہور:سماجی رابطوں کی مشہور سائٹ واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک ایسا فیچر پیش کر دیا ہے جس کے ذریعے وہ رقوم کی ترسیل اور اشیا کی خریداری کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے یہ اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا ہے۔ صارفین کو رقوم کی ترسیل یا خریداری پر کوئی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ تاہم اس فیچر کو ابھی صرف برازیل میں ہی متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اسے تمام صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کے ذریعے رقوم کی ادائیگی کا طریقہ کار فیس بک پے کے ذریعے طے ہوگا۔ خیال رہے کہ سب سے پہلے انڈیا میں اس فیچر کی آزمائش شروع کی گئی تھی جہاں سب سے زیادہ صارفین ہیں لیکن وہاں کے قوانین کی وجہ سے اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ تاہم اس پر ابھی تک کام کیا جا رہا ہے۔