لاہور: پاکستان کے مشہور گلوکارعلی ظفر نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور میں مزید لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفرنے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور میں کم از کم 15 دن کے لیے سخت لاک ڈاؤن کردینا چاہیے کیونکہ پورے شہر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
علی ظفر نے لکھا کہ اِس وائرس کی وجہ سے اب تک تقریباً 2 ملین یعنی 20 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ ہمارے شعبۂ صحت پر اِس وائرس کا گہرا اثر پڑ رہا ہے۔