کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جس نے بغیر تصدیق کیے ان میں کووڈ 19 مثبت آنے کی افواہ پھیلائی تھی۔
گزشتہ روز ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے مہوش حیات کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مہوش حیات کے لیے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوش میڈیا پر لائکس اور فالوورز بڑھانے کے لئے کچھ بھی پوسٹ کرنے کے بجائے ذمہ داروں کو مجھے فون کرنا چاہئے تھا اور اس خبر کی تصدیق کرنی چاہئے تھی۔ اس طرح کی خبروں سے فیملی اور دوستوں کو پریشانی کا سامنا پڑتا ہے۔