نغمہ نگار شکیل سہیل انتقال کر گئے

283

عاطف اسلم سمیت متعدد گلوکاروں کے لیے نغمے لکھنے والے معروف نغمہ نگار شکیل سہیل 55 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

شکیل سہیل نے ملک کے معروف اور ابھرتے ہوئے گلوکاروں کے لیے متعدد نغمے لکھے اور انہوں نے کمرشل بنیادوں پربھی مختلف کمپنیز کی تشہیر کےلیے خصوصی گیت بنائے۔

شکیل سہیل نے نہ صرف ابھرتے ہوئے گلوکاروں کے لیے نغمے تیار کیے بلکہ انہوں نے متعدد فلموں کے لیے بھی گیت لکھے اور ان کے گانوں کو بہت سراہا بھی گیا۔

شکیل سہیل نے ماہرہ خان کی فلم سپر اسٹار کے گانے غلط فہمی اور فلم پرواز ہے جنون کے گانے تھام لو بھی لکھا تھا۔