’’یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے ‘‘، زارانے سجل کیلئے گانا گادیا

451

لاہور: اداکارہ زارا نورعباس اور اداکارہ سجل علی پکی سہلیاں ہیں، زارا نے اپنی بہترین دوست سجل کیلئے گانا ’’یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے ‘‘گا دیا۔

زارا کا کہنا تھا کہ میں سجل کو پیار سے چھوٹا ڈان کہہ کر بلاتی ہوں، وہ ایک انرجی بم ہے اور احد رضا میر سے ان کی جوڑی اللہ کی ملائی ہوئی ہے، احد کی فیملی بہت اچھی ہے۔