لاہور: اداکارہ روبینہ اشرف کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، اہل خانہ کے مطابق جلد ہی انہیں گھر منتقل کردیا جائیگا۔
واضح رہے کہ چند ناعاقبت اندیش افراد کی جانب سے اداکارہ کی حالت تشویشناک ہونے سے متعلق افواہیں بھی پھیلائی گئی تھیں جن کی روبینہ اشرف کی بیٹی نے فوری تردید کی تھی۔