ٹاپ ماڈل سعیدہ امتیاز نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

437

لاہور: ٹاپ ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز اپنے نے پہلے گانے میں سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

سعیدہ امتیاز نے اپنے پہلے گانے کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران قرنطینہ میں اپنی گلوکاری کی صلاحیتوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل بھی کر ڈالا۔

گانے کا ٹائٹل ’’وہ لڑکی بے نظیر تھی‘‘ ہے، جسے بہت جلد ریلیز کر دیا جائیگا۔ گانے کی شاعری زوہیب بٹ کی ہے اور میوزک ولی حامد خان نے ترتیب دیا ہے۔