معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کی نظر میں گورا رنگ اور خوبصورتی الگ چیزیں

220

لاہور:  گلوکارہ مومنہ مستحسن نے معاشرے میں گوری رنگت کو خوبصورتی کی علامت سمجھنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ اس کا خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی جلد میں موجود میلانن کی مقدار کا آپ کے خوبصورت ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم سب رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سے انکار کریں گے تو یہ مارکیٹ میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک کبھی رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ زارا نورعباس کے امریکی سیاہ فام کے گورے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل پر متنازع بیان کے ردعمل میں کہا کہ کالے اور گورے سب انسان برابر ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی حمایت یا مخالفت کا اس ایشو سے کوئی تعلق نہیں، تاہم میں ذاتی طور پرایسی مصنوعات کی مخالف ہوں۔ کیریئر کے ابتدا میں ہی میں نے رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی تشہیر کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔