مصرکے صدرعبدالفتح السیسی نے لیبیامیں خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے یکطرفہ اقدام کااعلان کیاہے۔
مصری صدرنے قاہرہ میں ایک نیوزکانفرنس میں بتایا کہ ان کے اس اقدام میں پیرسے شروع ہونے والی جنگ بندی شامل ہے جس سے لیبیامیں انتخابات کی راہ ہموارہوگی۔
انہوں نے لیبیامیں بحران کے فوجی حل سے گریزکرنے پرزوردیا۔
انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کااعلان لیبیامیں ایک نیاآغازثابت ہوسکتاہے۔
ادھرلیبیاکے منحرف فوجی کمانڈرخلیفہ حفتارنے ملک میں جنگ بندی کے اقدام کی حمایت کی ہے جوپیر سے نافذالعمل ہوگا۔