کورونا سے بچنے کے لیے برطانوی حکومت کی انوکھی منطق پر لوگ حیران

287

اس وقت اگرچہ دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز آنے کے باوجود جہاں لاک ڈاؤن کو نرم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، وہیں کئی ممالک وبا سے بچنے کے لیے منفرد طریقے اور قوائد و ضوابط بھی متعاف کرا رہے ہیں۔

ایسے ہی طریقے اور قوائد و ضوابط متعارف کرانے والے ممالک میں برطانیہ بھی شامل ہے، جس نے یکم جون لاک ڈاؤن میں نرمیوں کا اعلان کرتے ہوئے کسی بھی جگہ دو افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کردی۔

تاہم حکومت کی جانب سے ایسے ضوابط کو متعارف کرائے جانے کے بعد برطانوی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر حکومتی فیصلے پر طنز و مزاح کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ ان ضوابط کو دوسرے نظریے سے دیکھ رہے ہیں۔

ابتدائی طور پر حکومتی ضوابط پر برطانیہ کے اہم نشریاتی اداروں نے طنز کرنا شروع کیا اور حکومت کی انوکھی منطق کو جنسی تعلقات کی بندش سے تشبیح دی۔

رپورٹ کے مطابق متعدد برطانوی نشریاتی اداروں نے کسی بھی نجی یا عوامی مقام پر دو افراد کے میل ملاپ کی ممانعت کو جنسی تعلقات کی بندش سے تشبیح دیتے ہوئے اس پر طنز کیا۔