حیرت انگیز: ویڈیو دیکھیں اور ڈالر کمائیں، ٹک ٹاک جیسی نئی ایپ متعارف

259

بیجنگ: ایک چینی کمپنی نے ٹک ٹاک کے مقابلے میں ایک نئی ایپ متعارف کرا دی ہے جس کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس پر ویڈیوز دیکھنے والوں کو رقم ملتی ہے۔

چینی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس نئی ایپ کا نام زینن ہے جسے ٹک ٹاک کی ہوبہو نقل اتار کر تیار کیا گیا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ صارفین جیسے ہی اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں انھیں ویڈیوز دیکھنے حتیٰ کہ سائن اپ کرنے پر بھی ڈالر کی صورت میں رقم ملنا شروع ہو جاتی ہے۔

گزشتہ ماہ مئی میں متعارف کرائی گئی یہ ایپ ایپل سٹور میں نمبرون جبکہ گوگل پلے سٹور پر ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔ اس ایپ میں ایک کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر ڈالر کے سائن کے ساتھ درمیان میں چلتا ہے۔ جب صارفین ویڈیوز دیکھتے ہیں تو ان کو جو پوائنٹس ملتے ہیں وہ انھیں رقم یا گفٹ کارڈز کی شکل میں حاصل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ زینن نامی یہ ایپ اس وقت چین اور امریکا سمیت صرف چند ممالک تک ہی محدود ہے۔