نیویارک : گوگل نے دو سال سے غیر فعال اکاؤنٹس کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی پالیسی متعارف کرادی، جس کا اطلاع جون 2021 سے ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف سرچ انجن گوگل نے اپنے جی میل یا گوگل اکاؤنٹ سے متعلق نئی پالیسی متعارف کرادی، جس کے تحت دو سال سے استعمال نہ ہونے والے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔
کمپنی پالیسی کے مطابق کہ اس تبدیلی کا اطلاق گوگل ون صارفین پر نہیں ہوگا جو ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں جبکہ وگل ورک اسپیس، جی سیوٹ فار ایجوکیشن پر بھی نہیں ہوگا۔
کمپنی کے مطابق اس کے آٹھ فیصد صارفین کو 15 جی بی اسٹوریج بھرنے میں کم از کم 3 سال لگ سکتے ہیں، مگر 20 فیصد ایسے ہیں جو بہت کم وقت میں اسے بھر سکتے ہیں البتہ 2021 سے گوگل فوٹوز پر اپلوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز 15 جی بی میں شمار نہیں جائیں گی۔