دلچسپ و عجیب

امریکا: لاٹری کیلئے 20 ٹکٹ خریدنے والے شہری نے سارے انعام جیت لیے

امریکا میں ایک شخص نے لاٹری کے لیے 20 ٹکٹ خرید کر ہر ٹکٹ پر انعام جیت لیا۔امریکی ریاست ورجینیا کے شہر ہیمپٹن سے تعلق رکھنے والے پرینٹس ڈگلس نے لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ وہ روزانہ پِک 4 لاٹری کھیلتے ہیں اور ہمیشہ 8-3-2-3 نمبر ہی چنتے ہیں۔وہ ایک اسٹور پر 7 مارچ کی قرعہ اندازی کے لیے گئے اور اس موقع پر انہوں نے 20 ٹکٹ خریدے جن میں یہی نمبروں کا سیٹ تھا۔ہر ٹکٹ پر انہوں نے 5000 ڈالر کا ٹاپ انعام جیتا، جس سے مجموعی انعام کی مالیت ایک لاکھ ڈالر بن گئی۔پرینٹس ڈگلس کا اس متعلق کہنا تھا کہ انعامی رقم سے متعلق انہوں نے ابھی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button