دلچسپ و عجیب

کینیڈا: 80 سالہ شہری نے سالگرہ پر انتہائی بڑا کیک بنا ڈالا

کینیڈا کے ایک کیفے مالک نے اپنی 80 ویں سالگرہ پر 17 فٹ بائی 17 فٹ سائز کا گاجر کا کیک بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ٹیڈ مارٹین ڈیل (جو گران ولز کافی کے مالک ہیں) نے متعدد دیگر مقامی بیکریوں کے ساتھ ملکر اپنی سالگرہ کا کیک تیار کیا۔یہ کیک 1760 پاؤنڈ گاجر، 700 پاؤنڈ مکھن، ہزروں انڈوں اور تقریباً 2000 گرام آئسنگ سے استعمال کیا گیا۔ٹیڈ کا کہنا تھا کہ انہیں 430 ٹکڑوں سے یہ کیک بنانے میں ایک مہینے کا وقت لگا۔جس کو بعد میں بدھ کے روز ٹیڈ کی سالگرہ کی پارٹی میں کھلایا گیا۔ٹیڈ کا کہنا تھا کہ ان کے کیک کا وزن 6044 پاؤنڈ کے قریب تھا جس کے شواہد دیکھنے کے بعد گینیز ورلڈ ریکارڈ ان کو ریکارڈ سے نواز دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button