دلچسپ و عجیب

دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کون سا ہے؟

دنیا بھر میں خوشی کے معیار کو جانچنے والی تازہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2026 جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق فن لینڈ نے ایک بار پھر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے دنیا کا خوش ترین ملک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔اس رپورٹ میں نہ صرف روایتی طور پر خوشحال سمجھے جانے والے ممالک کی کارکردگی سامنے آئی بلکہ کچھ غیر متوقع نتائج نے بھی عالمی توجہ حاصل کی۔رپورٹ کے مطابق کوسٹاریکا چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ میکسیکو نے بھی کئی امیر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ خوشی کا تعلق صرف آمدنی سے نہیں بلکہ سماجی اعتماد، مضبوط کمیونٹی اور روزمرہ زندگی کے معیار سے بھی جڑا ہوا ہے۔فن لینڈ نے 10 میں سے 7.8 اسکور حاصل کیا، جو اس کی مسلسل برتری کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ کوسٹا ریکا اور میکسیکو نے ائرلینڈ، آسٹریلیا اور جرمنی جیسے ترقی یافتہ ممالک سے بھی بہتر کارکردگی دکھائی۔یہ درجہ بندی افراد کی ذاتی رائے پر مبنی ہے، جس میں 0 سے 10 کے پیمانے پر زندگی کے معیار کو جانچا جاتا ہے۔ اس تحقیق میں 147 ممالک اور ایک لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جبکہ 2023 سے 2025 تک کے اوسط اسکورز کو بنیاد بنایا گیا تاکہ نتائج زیادہ مستند ہوں۔ اس عمل میں گیلپ اور یو این سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سلوشن نیٹ ورک نے اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button