دلچسپ و عجیب

70 دن تک گنتی گننے والی خاتون نے 18 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

حال ہی میں ایک خاتون نے مسلسل گنتی گن کر 18 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔یہ کارنامہ نائجیریا کی فیور اوگیچی انی نے انجام دیا۔ فیور اوگیچی نے 70 دن تک مسلسل اونچی آواز میں گنتی گنی۔ وہ روزانہ تقریباً 14 گھنٹے تک گنتی گنتی رہیں۔اس دوران انہوں نے 1 سے لے کر 1,070,000 تک گنتی مکمل کی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 1000000 تک گنتی تک کا تھا۔ یہ ریکارڈ تقریباً 18 سال تک قائم رہا۔فیور اوگیچی نے پچھلی بار سے 70 ہزار زیادہ نمبر گن کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔ انہوں نے اپنی گنتی کا عمل یوٹیوب لائیو اسٹریم پر نشر کیا تاکہ اس کی تصدیق ہو سکے۔گنتی کا آغاز اکتوبر 2025 میں ہوا اور تقریباً دسمبر تک جاری رہا۔ انہوں نے یہ چیلنج زیادہ تر گھر میں رہ کر مکمل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button