دلچسپ و عجیب
دنیا کا سب سے معمر کاکٹیل

امریکا میں ایک خاندان کے پالتو کاکٹیل نے اس نسل کے سب سے معمر طوطے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔سونی نامی اس کاکٹیل نے 32 برس اور 292 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ حاصل کیا (جس کی تصدیق ادارے نے اکتوبر 2025 میں کی تھی) اور گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو اپنی 33 ویں سالگرہ منائی۔امریکی ریاست الِینوائے سے تعلق رکھنے والی کاکٹیل کی مالکن جینیٹ ریچر کا کہنا تھا کہ سونی 1993 میں ان کے خاندان کا حصہ اس وقت بنا جب وہ صرف چند ہفتوں کا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے ان کے کاکٹیل کا ذخیرہ الفاظ زیادہ تھا لیکن اب وہ بس چند الفاظ استعمال کرتا ہے۔



