دلچسپ و عجیب

معمر خاتون نے طویل تدریسی سفر کیلئے گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا

امریکا کی 90 سالہ انگریزی کی استانی نے اپنی 67 سالہ تدریسی سفر کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔امریکی ریاست مشیگن کے علاقے بیورلی ہلز سے تعلق رکھنے والی بیورلی ہنیٹ پرائس (جو ڈیٹرائٹ کاؤنٹری ڈے اسکول میں انگریزی پڑھاتی ہیں) کو اپنے 67 سالہ تدریسی کیریئر پر گینیز ورلڈ ریکارڈ کی سند پیر کے روز ایک سرپرائز تقریب میں پیش کیا گیا۔ یہ تقریب ان کی اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔اس تقریب میں مہمان اسپیکرز میں کورٹنی بی وینس بھی شامل تھے، جو بیورلی کی سابق طالبہ ہیں اور بعد میں ٹونی اور ایمی ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ بنیں۔ وینس نے کو بتایا کہ انہوں نے واقعی مجھے لکھنا سکھایا اور خیالات کو بہترین انداز میں ترتیب دینا سکھایا، اور اسی وجہ سے وہ ابھی بھی ان سے رابطے میں ہیں۔ہنیٹ پرائس (جنہوں نے 1958 میں تدریس کا آغاز کیا) اپنے سابق شاگردوں میں اداکار رابن ولیمز اور مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او اسٹیو بالمر کو بھی گنواتی ہیں۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے ریٹائر ہونے کے کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہیں یہ اسکول بہت پسند ہے۔ وہ تدریس سے محبت کرتی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button