انگلینڈ؛ پولیس کو چکمہ دے کر پرفیوم چوری کرنے والی خاتون کو منفرد سزا

مانچسٹر:انگلینڈ اور ویلز میں پولیس کو چکمہ دے کر ہزاروں پاؤنڈ مالیت کا پرفیوم چوری کرنے والی خاتون کو عدالت نے سزا سناتے ہوئے جان لیوس کے تمام اسٹورز میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دکانوں سے پرفیوم چوری کی عادی خاتون ایک سال سے پولیس کو چکمہ دے رہی ہیں تاہم ان پر جان لیوس کے اسٹورز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 سالہ اگیتا سیکا کو پہلی مرتبہ اگست 2024 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب اسٹاف نے انہیں مانچسٹر کے چیڈل میں پرفیوم چین کے اسٹور سے ڈیزائنر پرفیوم لے کر خاموشی سے جانے کی کوشش کے دوران اسٹاف نے دیکھ لیا تھا۔خاتون کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس واقعے پر انہیں دو ماہ بعد اسٹاک پورٹ مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہونا تھا لیکن وہ فرار ہوگئیں۔مزید بتایا گیا کہ وہ نومبر 2025 میں نارتھنبریا پولیس کے سامنے سرنڈر کرنے سے پہلے روپ بدل کر بارہا خود کو بچاتی رہی تھی۔



