دلچسپ و عجیب

ہیٹر بند ہونے پر گھر برفانی قلعے کا منظر پیش کرنے لگا

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں شدید سردی کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شہری کی معمولی سی غفلت اس کے لیے بھاری نقصان کا سبب بن گئی۔شہری سخت سرد موسم میں اپنے گھر کا ہیٹر بند کرکے کہیں چلے گیا جس کے نتیجے میں چند ہی گھنٹوں میں گھر کا درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا اور پورا گھر برف میں تبدیل ہو گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق پانی کی پائپ لائنز جم گئیں، دیواروں اور فرش پر برف کی تہہ جم گئی جبکہ گھریلو سامان بھی شدید متاثر ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کیوبیک جیسے علاقوں میں سردیوں کے دوران ہیٹر بند کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ منفی درجۂ حرارت میں گھروں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شدید سردی میں گھروں کا ہیٹنگ سسٹم ہرگز بند نہ کریں اور طویل غیر حاضری کی صورت میں مناسب حفاظتی انتظامات ضرور کریں تاکہ ایسے خطرناک اور نقصان دہ واقعات سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button