دلچسپ و عجیب

چین کا ایک اور کارنامہ، ٹرین کا دو سیکنڈز میں 700 کلومیٹر طے کرکے ریکارڈ

چینی سائنس دانوں نے حال ہی میں ایک تجربے کے ذریعے دنیا کو حیران کردیا ہے جس کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایک میگلیو ٹرین کا تجربہ کیا گیا جو صرف دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ گئی اور یہ رفتار آنکھ سے واضح طور پر دیکھنا بھی مشکل ہے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے 25 دسمبر کو اس سپر فاسٹ ٹرین کا تجربہ کیا اور تقریباً ایک ٹن وزن والی یہ ٹرین ایک خاص 400 میٹر لمبی ٹریک پر چلائی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تجربے کے دوران ٹرین صرف چند لمحوں میں ریکارڈ رفتار تک پہنچ گئی اور پھر محفوظ طریقے سے روک دی گئی۔سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ یہ اب تک کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگلیو ٹرین ہے، جس پر انجینئرز کی ٹیم گزشتہ 10 سال سے کام کر رہی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں برس جنوری میں ٹرین نے اسی ٹریک پر 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی تھی لیکن اب اس نے 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار عبور کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button