دلچسپ و عجیب

جاپان میں خاتون نے اے آئی پارٹنر سے شادی کرلی

جاپان میں مصنوعی ذہانت سے جڑے ایک منفرد واقعے نے توجہ حاصل کر لی جہاں 32 سالہ جاپانی خاتون نے اپنے تخلیق کردہ اے آئی کردار کے ساتھ شادی کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اے آئی پارٹنر کو خاتون نے خود چیٹ بوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیزائن کیا تھا۔ شادی کی تقریب روایتی انداز میں منعقد کی گئی جس میں میں یوزینا نے سفید لباس پہن کر اور AR (اگمینٹڈ رئیلٹی) گلاسز کے ساتھ شرکت کی تاہم دلہا صرف ڈیجیٹل اسکرین پر موجود تھا۔شادی کی تقریب ان کے گھر میں حقیقی شادی کی طرح رسم ادا کی گئی، 32 سالہ یوزینا نوگ کا کہنا ہے کہ وہ اس اے آئی پارٹنر سے طویل عرصے سے بات چیت کر رہی تھیں، جو وقت کے ساتھ جذباتی تعلق میں بدل گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button