دلچسپ و عجیب

سیلفی لیتے ہوئے 130 فٹ اونچی چٹان سے گرنے والا سیاح معجزاتی طور پر محفوظ

چین میں ایک پہاڑی ٹریک پر سیلفی لیتے ہوئے ایک سیاح 130 فٹ اونچی چٹان سے نیچے گرگیا، تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ یہ واقعہ ہوائینگ ماؤنٹین کے قریب پیش آیا جہاں سیاح تصویر بنانے کےلیے آگے جھکا تو اس کے پاؤں کے نیچے سے چٹان کا حصہ ٹوٹ گیا۔رپورٹس کے مطابق قریب موجود ٹریکرز نے چٹان کے کنارے دوڑ کر صورتحال دیکھی، لیکن سیاح درختوں میں گرنے کی وجہ سے صرف معمولی زخمی ہوا۔بعد میں سیاح نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتا ہے اور اسے ’’پہاڑ کے دیوتاؤں کی حفاظت‘‘ حاصل رہی۔ اس کے مطابق وہ تقریباً 40 میٹر نیچے گرا اور پھر مزید 15 میٹر تک نیچے لڑھکتا رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button