دلچسپ و عجیب
جرمنی میں موجود دنیا کا سب سے پستہ قد گھوڑا

جرمنی میں 21.1 انچ قد کے ایک تھراپی گھوڑے نے پستہ قد گھوڑے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔گھوڑے کی مالکن کیرولا ویڈمن نے بتایا کہ انہوں نے پیومکل کو 2020 گود لیا تھا۔ اس وقت یہ صرف پانچ ماہ کا تھا اور اس کا قد 18 انچ تھا۔انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ اس کو دیکھنے گاڑی چلا کر گئیں اور جب دیکھا تو حیران رہ گئیں۔ انہوں نے کبھی اتنا چھوٹا گھوڑا نہیں دیکھا تھا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز نے پیومکل کے قد کی تصدیق کی اور پھر اس کے دنیا کے سب سے پستہ قد کے ریکارڈ کا اعلان کیا۔ یہ گھوڑا پچھلے ریکارڈ ہولڈر گھوڑے سے ڈیڑھ انچ چھوٹا ہے۔



