دلچسپ و عجیب
امریکا: جم ٹیچر کا تھری-پوائنٹر شاٹس کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

امریکا میں ہائی اسکول کے ایک جم ٹیچر نے باسکٹ بال کورٹ میں 1516 تھری-پوائنٹر شاٹ اسکور کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔امریکی ریاست مین سے تعلق رکھنے والے راین مارٹن نے ایک گھنٹے میں 1683 تھری-پوائنٹر شا ٹس کی کوشش کی جس میں سے 1516 کامیابی کے ساتھ باسکٹ میں گئے۔راین کا مقصد 1372 شاٹس اسکور کرنا تھا لیکن انہوں نے 145 شاٹس زیادہ اسکور کیے۔ یہ ان کا تیسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔



