دلچسپ و عجیب

خاتون کی پلکوں سے 250 جوئیں اور انکے 85 انڈے کیسے نکالے گئے؟ طب کی دنیا کا حیران کن واقعہ

بھارتی ریاست گجرات میں ایک ایسا حیران کن طبی واقعہ پیش آیا جس نے ڈاکٹروں کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔یہ واقعہ انڈیا کی مغربی ریاست گجرات کے امریلی ضلع کے ساورکنڈلا کے ایک ہسپتال میں پیش آیا جہاں 66 سالہ خاتون گیتابین آنکھوں میں شدید خارش اور درد کی شکایت لے کر مقامی اسپتال پہنچیں تو ماہرِ چشم ڈاکٹر مرگانک پٹیل نے معائنے کے دوران ان کی پلکوں میں 250 زندہ جوئیں اور 85 انڈے دریافت کیے۔ڈاکٹر کے مطابق یہ عمل تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا اور “میکفرسن” نامی مخصوص آلے کی مدد سے جوئیں نکالی گئیں۔ چونکہ یہ جوئیں روشنی کے لیے نہایت حساس تھیں اس لیے انہیں نکالنے میں خاص احتیاط برتی گئی اور آنکھوں میں درد یا جلن سے بچانے کے لیے مسلسل ڈراپس ڈالے جاتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button