دلچسپ و عجیب

اسپین میں ریسٹورنٹس سے کرسیاں چرانے والا گروہ گرفتار

اسپین کی پولیس نے ایک ایسے مجرم گروہ کو گرفتار کیا ہے جو ریسٹورنٹس سے گاہگوں کیلئے رکھی گئیں کرسیاں چوری کرتے تھے۔اسپین کی نیشنل پولیس نے کہا کہ محکمہ نے صرف دو ماہ کے دوران میڈرڈ اور ایک اور قریبی میونسپلٹی میں ریسٹورنٹس اور بارز کے باہر بیٹھنے والی جگہوں سے 1100 سے زیادہ کرسیاں چوری کرنے کے شبہ میں سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔چھ مردوں اور ایک عورت کے گروپ نے اگست اور ستمبر میں میڈرڈ اور دارالحکومت کے جنوب مغربی علاقوں میں واقع ایک چھوٹے شہر تلاویرا ڈی لا رینا میں 18 مختلف ریسٹورنٹس سے کرسیاں چوری کرنے کے لیے راتوں کو کام کیا۔پولیس کے مطابق چوری شدہ املاک کا تخمینہ لگ بھگ 60000 یورو (69000 ڈالرز) ہے۔ ملزمان، جنہیں چوری کے الزامات کا سامنا ہے اور ان کا تعلق ایک مجرمانہ تنظیم سے ہے، انہوں نے کرسیاں نہ صرف اسپین بلکہ مراکش اور رومانیہ میں بھی فروخت کیں۔اسپین میں بہت سے ریستوراں اور بار رات کے وقت باہر میزیں اور کرسیاں چھوڑتے ہیں جو عام طور پر دھات یا سخت پلاسٹک سے بنی ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button