فون میں بیوی کا نمبر موٹی کے نام سے محفوظ کرنا شوہر کے گلے پڑ گیا

ترکیے کے شہر اوسک کی ایک عدالت نے ایک شہری کو اس جرم میں اپنی بیوی کو زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا کیونکہ اس نے اپنے فون میں بیوی کا نمبر موٹی کے نام سے محفوظ کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق عدالتی کاروائی میں یہ بات سامنے آئی کہ شوہر نے اپنی بیوی کا فون نمبر اپنے موبائل میں ایسے نام سے محفوظ کیا تھا جو بیوی کے لیے توہین آمیز سمجھا گیا۔عدالت نے اس کو جذباتی تشدد کی شکل میں دیکھا کیونکہ ایک ازدواجی رشتہ عزت، احترام اور برابر رویے پر مبنی ہونا چاہیے اور اس قسم کا نام رکھنے کا عمل اس کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔یہ فیصلہ ترکیے میں ایک قانونی مثال بن چکا ہے، یعنی مستقبل میں ایسے معاملات میں اس فیصلے کو بنیاد بنایا جا سکتا ہے۔یہ فیصلہ ترکیے کی اعلیٰ عدالت یعنی نے دیا ہے جس نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر کا اس طرح نام محفوظ کرنا ازدواجی رشتہ کی وفاداری، عزت اور احترام کے تقاضوں کے خلاف ہے۔