
ڈرائیور کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے چینی کمپنی کا انوکھا اقدام
چین میں ایک کار کمپنی نے سڑک پر حادثات سے بچنے کے لیے ایموجیز کا سہارا لے لیا۔ایکس پینگ نامی کمپنی غصے کی حالت میں موجود ڈرائیورز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک نیا فیچر ڈیزائن کیا ہے جس کا مقصد حادثات کو روکنا ہے۔گانگژو کی مقامی کار کمپنی ایک آگمنٹڈ ریئلٹی گیم بنایا ہے جو ڈرائیورز کو سڑک پر غصے کا سبب بننے والوں کو ایموجیز پھینک کر مارنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ فیچر ونڈ شیلڈ پر تھری ڈی اسپیس میں پروجیکٹ کیا جائے گا اور ڈرائیور ان ایموجیز کو گاڑیوں سے لگتا دیکھ سکیں گے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹیئرنگ وہیل پر ایک بٹن ہوگا جو ٹریگر کا کام کرے گا اور سسٹم ایموجیز لانچ کرنے سے قبل کیمرا کے ذریعے ہدف کا تعین کرے گا۔’روڈ ریج ریلیور‘ نامی اس پروگرام کی رُونمائی رواں ماہ کے ابتداء میں چین ایک پریزنٹیشن کے دوران کی گئی۔ایکس پینگ سی ای او کا کہنا تھا کہ یہ انوکھا فیچر ٹیکنالوجی سے متعلقہ جذبات کی نمائندگی کرتا ہے۔