ٹی شرٹ پر بلی کے اشتہار نے خاتون کو پریشان کر دیا

امریکا میں ایک خاتون کو ٹی شرٹ پر پرنٹ گمشدہ بلی کے اشتہار نے پریشان کر دیا۔نتاشہ لیووئی اور جونتھن مک کرچ کا ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں درجنوں افراد کی جانب سے کال موصول ہوئی ہیں جن لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ان کی بلی ’ٹوربو‘ ملی ہے لیکن ان کی بلی کا نام ماؤزر ہے اور گمشدہ نہیں ہے۔نتاشہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات دن میں چھ فون کالز تک آتی ہیں اور لوگ یہ وائس میل چھوڑتے ہیں کہ ان کی بلی مل گئی ہے اور وہ بلی لوٹانے کے عوض پیسے مانگتے ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ان کی بلی گھر پر اے سی میں ہے۔بعد ازاں جوڑے کو معلوم ہوا کہ نتاشہ کا نمبر ٹی شرٹ پر پرنٹ ہوگیا ہے جس کو وسڈم این وائی نامی کمپنی فروخت کر رہی ہے۔ شرٹ کے پرنٹ میں ایک گمشدہ بلی کا پوسٹر اور نتاشہ کا نمبر ہے۔کمپنی کے نمائندے نے بتایا کہ شرٹیں آن لائن اسٹور سے واپس منگوا لی گئی ہیں۔ پوسٹر میں نمبر قصداً استعمال نہیں کیا گیا۔دوسری جانب نتاشہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنا فون نمبر نہیں بدلنا چاہتیں کیوں کہ ان کے نمبر میں ان کے علاقے کا کوڈ آتا ہے جس کو حاصل کرنا مشکل ہے۔