دلچسپ و عجیب

مادہ کو متوجہ کرنے کیلئے پھلوں والی مکھیاں کیا کرتی ہیں، جان کر حیران رہ جائیں گے

پھلوں پر بیٹھنے والی مکھیاں خمیر شدہ پھلوں کو بے حد پسند کرتی ہیں جن کے ذریعے وہ الکوحل نوش کرتی ہیں اور ماداؤں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔تکنیکی لحاظ سے، یہ yeast ہوتا ہے جس کی وہ خواہش کرتی ہیں، جو سڑنے والے پھلوں سے تیار ہوتا ہے۔ لیکن وہ ان سڑے ہوئے پھلوں کو کھانے کے نتیجے میں کافی زیادہ ایتھنول مادہ پیدا کرتی ہیں جو الکوحل ہی ہے ۔ پھلوں کی مکھیوں میں اگرچہ انتہائی تیز میٹابولزم ہوتا ہے لیکن وہ پھر بھی نشے میں آسکتی ہیں، اس قدر کہ بعض اوقات نشے میں دھت نر مکھیاں ماداؤں سے کامیاب ملاپ کرنے میں ناکام ہوجاتی ہیں۔سائنس جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق سڑے ہوئے پھلوں سے شراب پینے سے نر پھلوں کی مکھیوں میں جنسی فیرومونز کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ بدلے میں انہیں مادہ مکھیوں کے لیے زیادہ پرکشش بناتا ہے۔یونیورسٹی آف نیبراسکا سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے شریک مصنف ایان کیسی نے کہا کہ ہم نر مکھیوں کے ماداؤں سے ملاپ کی کامیابی پر الکوحل نوشی کا براہ راست اور مثبت اثر دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اثر اس حقیقت کی وجہ سے ہوتا ہے کہ الکوحل خصوصاً میتھانول جنسی فیرومونز کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں شرابی مکھیاں مادہ مکھیوں کے لیے زیادہ پرکشش دکھائی دیتی ہیں اور یہ عمل دونوں کے درمیان ملاپ کی کامیابی کی اعلی شرح کو یقینی بناتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button