ٹیکنالوجی

ناسا نے مریخ کی ایک اور پینوراما تصویر جاری کردی

ناسا نے مریخ کی ایک اور دلکش پینورامک تصویر جاری کی ہے جو سیارے کے متنوع خطوں کا بے مثال منظر پیش کرتی ہے۔روورز اور آربیٹرز کے ذریعے لی گئیں ہائی ریزولوشن کی تصاویر میں ناہموار پہاڑوں، صاف ستھری وادیوں، وسیع ٹیلوں اور سرخ سیارے کی سطح پر قدیم پانی کی موجودگی کے شواہد کو ظاہر کیا گیا۔نئی جاری کردہ تصاویر مریخ کا ایک مفصل اور عمیق تناظر فراہم کرتی ہیں جس سے سائنسدانوں اور خلا سے متعلق شوقینوں کو سیارے کو مزید دریافت کرنے کا موقع ملتا ہے۔پینوراما سیکڑوں انفرادی تصاویر سے مل کر بنائی گئی ہے جو مریخ کے ڈرامائی زمینی تغیرات کو نمایاں کرتے ہیں جس میں گڑھے والے میدانوں سے لے کر بلند و بالا چٹانوں اور گرد آلود میدان شامل ہیں۔ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے مطابق، یہ تصاویر روور پرسیورینس اور کیوروسٹی کے ساتھ ساتھ مارس ریکونیسنس آربیٹر کے کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button