آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار اور اہلیہ کی پُراسرار موت کی حیران کن وجہ سامنے آ گئی

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جین ہیک مین کی لاش کمرے اور ان کی اہلیہ کی لاشں واش روم سے ملی تھی اور اب موت کی حیران کن وجہ سامنے آگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیٹسی 11 فروری کو ہی چل بسی تھیں جب کہ اداکار جین ہیک مین کی موت ممکنہ طور پر 18 فروری کو ہوئی لیکن الزائمر کے باعث شاید یہ سمجھ نہیں سکے کہ ان کی اہلیہ کی موت ہو چکی ہے۔ہالی ووڈ اداکار جین ہیک مین اور ان کی اہلیہ کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان میں نشہ یا کسی ممنوع چیز کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں کو قتل کرنے کے بھی ثبوت نہیں ملے تھے البتہ اس بات کے ٹھوس حقائق موجود ہیں کہ ان کی موت طبعی تھی۔طبی رپورٹس کے مطابق 95 سالہ اداکار جین کی موت ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری کے باعث ہوئی تھی جب کہ اہلیہ 65 سالہ بیٹسی پلمونری وائرس سے ہلاک ہوئیں۔اداکار ہیک مین 2004ء سے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر نیو میکسیکو میں پُرسکون زندگی گزار رہے تھے۔