بین الاقوامی

ٹیسلاکے بانی اورٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک 14 ویں بچے کے باپ بن گئے

نیویارک:ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک کے ہاں 14 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔معروف کاروباری شخصیت اور ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک اور نیورالنک کی ایگزیکٹو شیون زیلس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد مسک کے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ایلون مسک کی اہلیہ شیون زیلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیٹے سیلڈن لیکرگس کی پیدائش کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں نومولود کو جگنارٹ جیسی مضبوط جسامت کا حامل اور سونے جیسے دل والا قرار دیا جس پر ایلون مسک نے دل کے ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا۔مسک اور زیلس اس سے قبل 2021 میں جڑواں بچوں، اسٹرائیڈر اور ایزور جبکہ 2023 میں بیٹی آرکڈیا کو خوش آمدید کہہ چکے ہیں۔مزید پڑھیں: ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں کا ہونے کا دعویٰ؛ خاتون نے نیا انکشاف کردیایہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رپورٹس کے مطابق قدامت پسند کمنٹیٹر ایشلے سینٹ کلیئر نے پانچ ماہ قبل ایلون مسک کے 13 ویں بچے کو جنم دیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button