ماسکو: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کو پاگل کہہ کر مخاطب کیا اور ان کا مذاق اُڑایا جس پر روسی صدر کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یوکرین جنگ کے تناظر میں روسی صدر کو پاگل قرار دیتے ہوئے گالی دی اور نہایت سخت زبان استعمال کی تھی۔روسی صدر نے ذومعنوی انداز میں طنز کیا کہ یہی وجہ ہے کہ امریکا کی صدارت کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ پر جوبائیڈن کو ترجیح دیتے ہیں لیکن جوبائیڈن ہیں ان کا شکریہ ادا کرنا نہیں چاہتے۔روسی صدر نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ ہم کسی بھی امریکی صدر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ ہمارے لیے جوبائیڈن زیادہ بہتر امیدوار ہیں اور جو کچھ انھوں نے میرے بارے میں کہا اس سے لگتا ہے کہ میں بالکل درست ہوں۔جب صحافی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے یہ پوچھا کہ آپ امریکی ہم منصب جوبائیڈن کے اس بیان کو بیوقوفانہ بیان سمجھتے ہیں تو انھوں نے ہاں میں جواب دیا۔
0