0

فلسطین پر اسرائیلی قبضے کیخلاف عالمی عدالتِ انصاف میں سماعت

دی ہیگ: اقوام متحدہ کی عالمی عدالتِ انصاف میں فلسطین پر 1967 سے اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت کا آغاز ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ہدایت پر عالمی عدالتِ انصاف نے مغربی کنارے، غزہ اور مشرقی یروشلم پر اسرائیل کے قبضے سے متعلق قانونی نتائج جاننے کے لیے سماعت کا آغاز کردیا۔ایک ہفتے تک جاری رہنی والی اس سماعت کے دوران 52 ممالک اور تین تنظیمیں عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے فلسطین پر قبضے سے متعلق شواہد، دلائل، مؤقف پیش کریں گے اور جرح کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس بار اقوام متحدہ کی ہدایت پر عالمی عدالتِ انصاف اسرائیل کے فلسطین کے قبضے کے خلاف سماعت کر رہی ہے جب کہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کی درخواست پر غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم پر سماعت ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں