واشنگٹن: امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں برف کا طوفان، لاکھوں افراد بجلی سے محروم، ہزاروں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کنساس سٹی میں برفباری کا 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ٹیکساس سے گلف کوسٹ تک درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ورجینیا، انڈیانا، کنساس اور کینٹکی میں سیکڑوں کار حادثات کی اطلاعات ملی ہیں، میزوری اور کنساس میں ہونے والے حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن، میری لینڈ، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، کنساس، میسوری، کینٹکی اور آرکنساس میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔برف کے طوفان کے باعث 2 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور 9 ہزار تاخیر کا شکار ہو گئیں، برفباری کے باعث زیادہ تر سکول اور دفاتر بند کر دیئے گئے۔
0