0

عرفان خان:نوجوانی میں اے سی مرمت کرنے والا 21 ویں صدی کا بہترین اداکار بنا

بالی ووڈ کے مشہور اداکار عرفان خان، جنہیں اپنی ورسٹائل اداکاری اور پاور پیکڈ پرفارمنسز کے لیے جانا جاتا ہے، کا شمار 21ویں صدی کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ لیجنڈری اداکار کبھی اے سی ٹھیک کرنے کا کام بھی کرتے تھے؟ عرفان خان نے کم عمری میں ایک خطرناک بیماری کے باعث دنیا کو الوداع کہہ دیا۔عرفان خان نے 1988 کی فلم سلام بمبئے میں ایک چھوٹے کردار سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ تاہم، ان کی اصل پہچان 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم دی وارئیر سے ہوئی، جس میں ان کی شاندار اداکاری کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔عرفان نے کئی یادگار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں پان سنگھ تومر، دی لنچ باکس، لائف آف پائی، ہندی میڈیم، اور پیکو شامل ہیں۔دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق عرفان خان کی آنکھیں اور ان کی گہری شخصیت ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ ان کی آنکھیں بغیر الفاظ کے شاعری سنانے کا ہنر رکھتی تھیں۔عرفان خان کو 2018 میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر جیسی مہلک بیماری کی تشخیص ہوئی۔ اس بیماری کے خلاف کئی سال تک لڑتے ہوئے، وہ 29 اپریل 2020 کو 53 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی وفات بالی ووڈ اور ان کے مداحوں کے لیے ناقابل تلافی نقصان تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں